Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاہتے ہیں نواز شریف کو جلدی بیرون ملک بھجوا دیں،گو رنرپنجاب

Now Reading:

چاہتے ہیں نواز شریف کو جلدی بیرون ملک بھجوا دیں،گو رنرپنجاب
CH sarwar-11th Nov

چودھری سرور کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں نواز شریف کو جلدی بیرون ملک بھجوا دیں، یقین ہے آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطا بق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کی، چاہتے ہیں جلد انہیں بیرون ملک بجھوا دیا جائے، کچھ قانونی پہلوؤں کی وجہ سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکل سکا ۔

ادھر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی تمام رپورٹس ڈاکٹرز کو دے دی گئی تھیں، ان کو سٹیرائیڈز بھی دیئے گئے، سابق وزیراعظم کی شوگر کبھی کنٹرول نہیں ہوئی، وہ جب علاج کیلئے آئے ان کے پلیٹ لیٹس بہت کم تھے، نواز شریف کے علاج کیلئے دیگر ڈاکٹرز کی مدد بھی لی۔

دوسری جا نب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سا بق وزیراعظم نواز شریف جب تشریف لائے تو ان کی حالت تشویشناک تھی، ہم نے بورڈ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا، میڈیکل بورڈ خودمختار ہے، کوئی سیاسی دباؤنہیں، نواز شریف کی صحت سے متعلق بورڈ آج دوبارہ بیٹھے گا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا طبی بورڈ بھی کہہ چکا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھجوایا جائے، اسپتال سے ڈسچارج کے وقت ڈاکٹرز نے بیرون ملک علاج کی تجویز دی، گزشتہ رات فل بورڈ نے بیرون ملک علاج کی سفارش کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ جاتی امرا میں سابق وزیراعظم کے بیرون ملک سفر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، شریف خاندان نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے لیے پرامید ہے تاہم ہفتہ وار تعطیل کے باعث نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے پر تاخیر ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر