Advertisement
Advertisement
Advertisement

تصاویر: کرتارپور کیسا دکھتا ہے؟

Now Reading:

تصاویر: کرتارپور کیسا دکھتا ہے؟
Kartarpur

حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپورراہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے،کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب نونومبرکو ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔ کرتار پور افتتاحی تقریب کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے لیے تقریباً 10ہزار لوگ شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018ء کو رکھا تھا اور تقریباً ایک سال میں دربار سے پاک بھارت سرحد تک ساڑھے چار کلو میٹر لمبی سڑک اور دریائے راوی پر پلُ کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔

کرتارپورراہداری سے روزانہ 5000 لوگ بغیر ویزہ پاکستان آ سکیں گے لیکن انہیں اسی شام واپس لوٹنا ہوگا۔

ڈی جی آی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کرتارپور راہداری بھارت سے آنے والوں کے لیے ون وے کوریڈور ہے،اس کے ذریعے بھارت سے آئے یاتری اسی دن واپس چلے جائیں گے اور بھارت سے آنے والے کرتارپور راہداری میں جو عبادت گاہ ہے، اس سے ایک انچ باہر نہیں جاسکتے۔

بھارتی سیاست دان اورسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھونے 9 نومبرکوکرتارپورمیں گوردوارےکی افتتاحی تقریب میں شرکت کااعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ممتازبھارتی سیاسی وسماجی رہنمانوجوت سنگھ سدھو کاسینٹرفیصل جاوید سےٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔ رابطےمیں 9 نومبرکوکرتارپورمیں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کااعلان کیاہے۔

Advertisement

نوجوت سنگھ سدھونےسینیٹرفیصل جاویدسےٹیلیفونک رابطہ کیاہےاورکہاہےکہ دربارصاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئےنہایت بےقرار ہوں، دنیابھرمیں بسنےوالےکروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں۔

کرتارپوری میں تیاریاں کہاں تک پہنچ چکی ہیں ہم آپ کو تصاویر کے ذریعے بتاتے ہیں

 

Kartarpur

 

 

Advertisement

Kartarpur

 

 

Kartarpur

 

 

Advertisement

Kartarpur

 

 

Kartarpur

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر