نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین مکمل
سابق وزیراعظم نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین مکمل ہوگیا، مسلم لیگ ن کے قائد کچھ دیر بعد ہسپتال سے گھر روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کا آج لندن کے برج اسپتال میں پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین ہوا جس میں کئی گھنٹے لگے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو نصف گھنٹ تک پی سی ٹی اسکین مشین میں رکھا گیا، نتیجہ آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔
نواز شریف کے ہمراہ ان کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، حسین نواز، ناصر بٹ اور دیگر بھی تھے۔
اس سے قبل 25 نومبر کو نواز شریف کا طبی معائنہ لندن برج اسپتال میں کیا گیا تھا طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو اسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دی تھی۔
یا درہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ہائی کورٹ سے اپنے علاج کی خاطر ضمانت سے چار ہفتوں کے لیے لندن پہنچے تھے۔ نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان موجود ہیں۔
پاکستان روانگی سے قبل نواز شریف نے طبی بنیادوں پر العزیزیہ ریفرنس میں سزا سے ضمانت حاصل کی تھی ، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کیلئے تحریری حکم جاری کیا تھا۔
نواز شریف العزیزیہ کیس میں اپنی سزا بھگت رہے تھے جب انہیں پلیٹلیٹس کی کمی کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا ، اسپتال میں ڈاکٹروں کے پینل نے اُن کا تفصیلی معائنہ کیا۔
گذشتہ سال 24 دسمبر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے نوازشریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
