Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف زیرِعلاج،سروسزہسپتال میں آج 13 واں روز

Now Reading:

نواز شریف زیرِعلاج،سروسزہسپتال میں آج 13 واں روز
آپریشن

سا بق وزیر اعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں آج 13 واں روز ہے جبکہ ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطا بق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 40 ہزار کے قریب ہے ،اس کے سا تھ ساتھ ان کودل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئی ہیں۔

سروسز ہسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کا بارہ رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پران کا طبی معائنہ کر رہا ہے، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری و ساری ہے، ایک دن قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد چالیس ہزار پر آ گئی ہے۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کئے جائیں گے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات سے نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، سا بق وزیر اعظم کو دل اور گردوں کے مسائل کے باعث علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جا نب نواز شریف کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ نو از شریف کی صا حبزادی اور مسلم لیگ ن کی صدرمریم نواز بھی اپنے والد کی تیمار دار کے لیے سروسز ہسپتال میں ہی موجود ہیں ۔

گزشتہ روزاپو زیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ کے رہنما شہباز شریف نے بھی آکر نواز شریف سے ملاقات کی۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی تر جمان مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ سروسز ہسپتال میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطا بق گزشتہ رات سروسز ہسپتال میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اچانک دورہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر