 
                                                                              سندھ کے کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چپ تعزیہ کے جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حیدرآباد، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز اور جامشورو میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے کل رات بارہ بجے تک ہوگا۔
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہا ہے کہ 8 ربیع الاول چپ تعزیہ کے جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ جلوس شروع ہونے سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے جلوس کے روٹ کی مکمل سوئپنگ کی جائے گی جبکہ جلوس کے روٹ پر آنے والی تمام گلیوں کو بھی سیل کر دیا جائے گا۔
عامر فاروقی نے کہا کہ گلیوں کے فرنٹ پر دو جوان تعینات ہوں گے جبکہ بیک پر بھی دو جوان تعینات ہوں گے۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے یہ بھی کہا کہ کسی غیر متعلقہ شخص اور گاڑیوں کو جلوس کے روٹ میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ کسی بھی مشتبہ چیز کے نظر آنے پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے مزید کہا کہ تمام افسران اور جوان اگلے حکم تک اپنا ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑیں گے جبکہ تمام افسران جلوس کے آرگنائزر ، والنٹیر اور اسکاوٹ سے رابطے میں رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 