
کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر انڈر پاس میں گرگیا۔
اس خوفناک حادثے میں 1 بچہ جان بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کی جگہ پہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈمپر کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی۔ ڈمپر گرنے سے انڈر بائی پاس میں ٹریفک جام ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت(جاں بحق بچہ) روحان ولد آصف عمر02سال(زخمی مرد) فیضان عمر50 سال، فاروق ولد صادق عمر35 سال، (زخمی خاتون) صباء زوجہ آصف عمر 30سال، رضیہ بانو زوجہ ہارون عمر 50سال شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گرنے والے ڈمپر کو کرین کی مدد سے ہٹا دیا گیا ہے، انڈرپاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News