پیمرا نے دھرنوں کی کوریج پر پابندی لگا دی
 
                                                      
پیمرا نے مال روڈ پر جلسوں اور دھرنوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا کے جنرل مینجر محمد طاہر نے لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم موصول ہونے کے بعد ریڈ زون میں جلسوں اور دھرنوں کی کوریج نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پیمرا کے جنرل مینجر محمد طاہر نے لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم موصول ہونے کے بعد ریڈ زون میں جلسوں کی کوریج پر پابندی عائد کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر نابینا افراد اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ملازمین کے دھرنے کیخلاف درخواست پر کوریج سے روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ریڈ زون میں جلسوں کی کوریج کرنیوالے سیٹیلائٹ چینلز کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی اور ایف ایم ریڈیوز پر بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔
پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔
پیمرا نے اپنے ہدایت نامہ میں واضح کردیا تھا کہ بھارتی کلپس، گانے ، اور نیوز رپورٹس نشر نہیں کی جائیں گی جبکہ بھارتی تجزیے اور سیاسی بیانات بھی نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔
پیمرا نے مزید ہدایت کی کہ چینلز بھارتی صحافیوں،سیاست دانوں اور سلیبریٹیز کو بھی پروگرامز میں مدعو نہیں کریں گے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اطلاعات اور نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ملک میں کسی سینما گھر میں بھارتی فلمیں نہیں دکھائی جائینگی، بھارتی ڈرامے، فلمیں اور اس طرح کا مواد پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 