Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے سدھو کے ٓآگے گھٹنے ٹیک دئیے

Now Reading:

بھارت نے سدھو کے ٓآگے گھٹنے ٹیک دئیے

بھارتی سیاست داں و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ اداکار سنی دیول بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سدھو نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی وزارت خارجہ کو 3 بار اجازت کے لئے خط لکھا تھا تاہم سدھو کے جواب میں بھارتی حکومت نے پاکستان میں کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی ہیں۔

  سدھونے کہا باباگرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کےموقع پردربارصاحب کاافتتاح تاریخی موقع ہے،جبکہ اس عنایت پرحکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کےشکرگزارہیں۔

 سینیٹرفیصل جاویدنےسدھوکےاس اعلان کاخیرمقدم کرتےہوئےکہا کہ وزیراعظم 9 نومبرکواس تاریخی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خاص شریک ہوں گے۔

  فیصل جاویدنےنوجوت سنگھ سدھوسمیت پوری دنیا کےسکھوں کودربارصاحب کےافتتاح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سدھوسمیت تمام سکھ یاتریوں کےخیرمقدم اورمیزبانی کےلیےتیارہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپورراہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے،کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب نونومبرکو ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

 گزشتہ روز قبل بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایک مرتبہ پھر خط لکھا تھا اس کے علاوہ سدھو نےخط میں پاکستان میں 9 نومبر کو ہونے والی کرتارپورراہدری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت بھی طلب کی تھی۔

 اجازت نامےمیں تاخیر یا جواب نہ دینا پر سدھو نے کہا تھا کہ اگر وزارت خارجہ کی طرف سے میرے تیسرے خط  کاجواب بھی نہیں دیا گیا تو میں لاکھوں سکھ یاتریوں کی طرح پاکستان چلاجاؤں گا۔

دوسری طرف نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کہا تھا  کہ دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بے قرار ہوں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کے لیے بے تاب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر