Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین دوستی، سی پیک کے تعاون کومزید فروغ دینے پراتفاق

Now Reading:

پاک چین دوستی، سی پیک کے تعاون کومزید فروغ دینے پراتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر اور اقوام متحدہ کے سابق انڈر سیکرٹری جنرل  شازوکانگ کی قیادت میں بزنس مینوں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے فروغ ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سی پیک کے تحت تعاون کومزید فروغ دینے پراتفاق بھی ہوا۔

اس موقع پرمشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان کا ایسا بااعتماد اور مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی ہر گزرتے لمحے مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر ہے، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی قیادت کی شبانہ روز محنت کی بدولت چین دنیا کی ایک بڑی معاشی قوت بن چکا ہے اور پاکستان میں چین کے تعاون سے سی پیک کے منصوبوں سے ترقی و خوشحالی کی ٹھوس بنیاد رکھی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں پاکستان اور چین کیساتھ تعلقات مزید وسیع اور مضبوط ہوئے ہیں، دو طرفہ تعاون کومزید فروغ دینے کے لئے مستقبل میں تسلسل کے ساتھ رابطے رکھنا ضروری ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اور چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مزید کہا کہ پنجاب میں نجی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی قائم کی گئی ہے جبکہ چینی سرمایہ کار پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔-

اس موقع پرچائنہ پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر شازوکانگ نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، پاکستان اور چین کی دوستی ،دو طرفہ معاشی تعاون ہر گزرتے لمحے مضبوط ہورہے ہیں۔

شازوکانگ نے یہ بھی کہا کہ سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے جبکہ  پاک چین دوستی دنیا میں امن، محبت، تعاون اور والہانہ جذبوں کی روشن مثال ہے۔

شازوکانگ کا کہنا تھا کہ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ پراجیکٹ کا فلیگ شپ پروگرام ہے، پاکستان اور چین کے عوام کے رشتے باہمی احترام سے جڑے ہوئے ہیں۔

چائنہ پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر شازوکانگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی عوام کے لئے پاکستان دوسرا گھرہے اسلئے چین پنجاب کے ساتھ بھی مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن اور چین کے36رکنی بزنس وفد کے اراکین جبکہ صوبائی وزراء میاں محمود الرشید،سردار محمد آصف نکئی،سردار حسنین بہادر دریشک، محمد محسن لغاری، اختر ملک،ملک نعمان احمد لنگڑیال،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،اعلیٰ حکام اور پاکستانی صنعت کار بھی اس موقع پر موجود تھے-

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر