Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان کی دوکمزوریاں ہیں سوجی کاحلوہ اورنوٹوں کاجلوہ

Now Reading:

فضل الرحمان کی دوکمزوریاں ہیں سوجی کاحلوہ اورنوٹوں کاجلوہ
فیاض الحسن

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ سردارعثمان بزدارکیخلاف مہم چلائی جارہی ہے،عثمان بزدار نے خاموشی سے کام کیا۔

لاہورمیں صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکےکارنامےبےشمارہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نےایک سال میں سیکڑوں پراجیکٹ مکمل کیے۔

انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار نے خاموشی سے کام کیے ہیں۔ انہوں نےوزیراعلیٰ ہاؤس کاخرچہ60 فیصد کم کیا ہے،انہوں نےسکیورٹی کےاخراجات میں55کروڑروپےکمی کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے،گزشتہ دورحکومت میں تحائف اورمہمان داری پر11کروڑمختص تھے،عثمان بزدارنےمہمان نوازی کیلئے3کروڑروپےتک مختص کیےہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ اپوزیشن نےاپنی آنکھوں پرکرپشن اورمنی لانڈرنگ کی عینک پہنی ہوئی ہے،پہلی بارصوبہ بھرمیں محرم الحرام پرامن طورپرگزرا۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےاربوں روپےکی زمین واگزارکرائی، پنجاب میں 365 ارب روپے کی آمدن ہوئی،پنجاب حکومت کو 75ارب روپے کا منافع ہوا۔صوبائی وزیرکاکہناتھاکہ پنجاب کےاندر9یونیورسٹیزکی تعمیر کاآغاز ہوچکا ہے۔

ان کامزید کہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نےایک روپےکی منی لانڈرنگ نہیں کی،ان کی قیادت میں104فیصدٹیکس جمع کیاگیا، عثمان بزدار کو واقعی وسیم اکرم پلس کہا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر