Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہیئے، مراد علی شاہ

Now Reading:

کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہیئے، مراد علی شاہ
ایڈوائزری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ  میں نہیں جانتا کہ آپ کو کیا کرنا  ہے آپ سمری کورٹ بنائیں یا دیگر اقدامات کریں مجھے شہر کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس کمیٹی روم سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ میں منعقد ہوا، سندھ کابینہ کا اجلاس 15 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا ۔

اجلاس میں  چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزراء، مشیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں امن و امان کی صورتحال، سندھ سیلز ٹیکس کا ترقیاتی منصوبوں پر اطلاق، وزیراعظم کے تعمیراتی شعبے کی بحالی کی تجویز، تھر کول کیلئے پانی کے استعمال کا معاہدہ، پانی کے معاہدے کیلئے پانی کے حصول کی ایس پی پی آر اے سے استثنیٰ اور دیگرشامل  تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام وزراء کو اپنی رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سے کہا کہ افسران کو ہدایت کی جائےکہ وہ اپنے ضلعوں میں عوام کے مسائل حل کریں۔

سندھ کابینہ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی  نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے، عوام اسٹریٹ کرائم میں آگے نہیں آتے اور بیان رکارڈ نہیں کرواتے یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، نہیں تو وہ لوگ دوبارہ اسٹریٹ کرائم میں آتے رہیں گے۔

آئی جی سندھ اور صوبائی حکومت کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ

گذشتہ تین ماہ میں 3000 منشیات میں ملوث لوگوں کو پکڑا ہے،کچھ جیل میں ہیں اور کچھ ایدھی ہوم بھیجے گئے  ہیں۔اس سے بھی اسٹریٹ کرائم میں کمی آ گئی ہے۔

نارکوٹکس میں 1200 چالان کئے گئے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  میں نہیں جانتا کہ آپ کو کیا کرنا  ہے آپ سمری کورٹ بنائیں یا دیگر اقدامات کریں مجھے شہر کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو شہریوں میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے منشیات میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کو سراہا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  اگر کوئی بھی حکومت کا فرد آپ کو کسی کے لئے سفارش کرے تو آپ اُسے نہ مانیں۔انہوں نے کہا کہ  مجھے امن و امان کی صورتحال خاص طور پر اسٹریٹ کرائم ختم کر کے دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر