Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماضی کی غلط ترجیحات نے پنجاب کی ترقی مسدود کردی

Now Reading:

ماضی کی غلط ترجیحات نے پنجاب کی ترقی مسدود کردی
بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےحکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے موڑ دیا ہے،ماضی کی غلط ترجیحات نے پنجاب کے دور دراز کے شہر ترقی سے محروم کردیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ ماضی کی غلط ترجیحات کے باعث پنجاب کے دور دراز علاقے ترقی سے محروم رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ ترقی اور خوشحالی ہر شہر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے اور ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے اور اس وقت پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں کیونکہ حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement

حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹواری کلچر تبدیل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے پٹواری کلچرکے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل حل تلاش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بینکوں کا سروس لیول ایگریمنٹ اہم سنگ میل ہے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے سنٹرل ڈیٹا بیس سے محفوظ لنک دیا گیا ہے۔

سردارعثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ بینکوں میں تصدیق کے بعد کاشتکار یا دیگر کاروباری حضرات آسانی سے قرضے حاصل کر سکیں گے جبکہ بینک فردملکیت، انتقال اراضی،رجسٹری اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کر کے لون پراسیس مکمل کرسکیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بینکوں کی مجاز برانچوں پر فرد ملکیت کا پرنٹ فراہم کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی جبکہ صدیوں پرانے ریونیو سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کے مثبت اثرات دیر پا اور پائیدار ہوں گے۔

Advertisement

سردارعثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاکھ اراضی مالکان کے ریونیو ریکارڈ کے ایک کروڑصفحات کو ڈیجیٹلائز کر کے محفوظ کر لیا گیا اور صوبہ بھر میں سے 23ہزار ریونیوسٹیٹس کا ریکارڈ کسی بھی وقت آن لائن چیک کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ریونیو ریکارڈ ڈیجٹیلائزڈ کرنے سے باہمی تنازعات میں کمی اور عدالتی نظام پر بوجھ کم ہوگا جبکہ لینڈ ریکارڈ سروسز کے ذریعے اوورسیز پاکستانی بھی بیرون ملک رہ کر مستفید ہو سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر،ا راکین صوبائی اسمبلی غضنفر عباس،خان شیر اکبرخان،خواجہ محمد داؤد سلیمانی، شوانہ بشیر،سبین گل خان او رپی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابرارالحق، چیف وہیب سید عباس علی شاہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر