Advertisement
Advertisement
Advertisement

‏قائم علی شاہ کی9 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور

Now Reading:

‏قائم علی شاہ کی9 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور
‏قائم علی شاہ

  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ‏‏ ‏قائم علی شاہ کی9 دسمبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشمل 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ‏قائم علی شاہ کی جانب سے ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، قائم علی شاہ اپنے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام ‏آباد ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب ‏کرلیا جبکہ قائم علی شاہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں جمع کرانے کی ‏بھی ہدایت کردی۔

وکیل درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ ‏نیب کی جانب سے 3 دسمبر کو پیش ہونے کا کال اپ نوٹس ملا ،سولر پینل کے ‏ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے 3 دسمبر کو طلب کیا ہے جس میں گرفتاری کا خدشہ ‏ہے۔

Advertisement
Advertisement

قائم علی شاہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ‏ہوئے کہا کہ مجھ پر جو کیسز بنائے گے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، میں نے ذاتی مفاد کے ‏لیے نا کوئی کام کیا نا کروں گا۔

سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ  کا کہنا تھا کہ جس انداز پر پی ٹی ‏آئی کی حکومت چل رہی ہے مجھے نہیں لگتا کہ ایک سال نکال پائے گے، پیپلز پارٹی ‏کے چیئرمین نے بھی کہا ہے کہ آئندہ سال الیکشن کا سال ہے۔

خیال رہے رواں سال جون میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے مرادعلی شاہ اورقائم علی شاہ کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کی تھی اور چیئرمین نیب نے منظوری دی تھی۔

Advertisement

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنا بیان نیب کو ریکارڈ کرا چکے ہیں، بعد ازاں سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، درخواست مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کا منی لانڈرنگ سے کوئی لینا دینا نہیں سیاسی بنیادوں پر نام شامل کیا گیا اور استدعا کی جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر