دعامنگی کیس: زخمی ہونیوالےحارث کاآج اہم آپریشن ہوگا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دعامنگی کے اغوا کے دوران زخمی ہونیوالے حارث کا اہم آپریشن آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حارث کولگنے والی گولی آج نکالی جائیگی۔
حارث کے والد کاکہناہےکہ ان کے بیٹے کو لگنے والی گولی نے ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کیا ہے، آپریشن کامیاب نہیں ہوا تو حارث مفلوج ہوسکتاہے۔
والد نےبتایا کہ حارث کاآپریشن اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں ہوگا، سب سے حارث کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان بخاری میں چائے کے ڈھابے کے قریب دعا منگی اپنے دوست حارث سومرو کے ساتھ واک کر رہی تھیں، مسلح افراد حملہ آور ہوئے۔
ملزمان نے حارث کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور دعا منگی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے تھے۔
گزشتہ ہفتہ پولیس نےدعا منگی کو بچانے کی کوشش کرنے والے زخمی حارث کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیاتھا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی حارث نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کو شناخت کرلیا ہے۔
تفتیش کاروں نے حارث سے تحریری سوال کیا کہ اغوا کاروں کی تعداد کتنی تھی جس پر حارث سے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی۔
خیال رہے کہ 8دسمبرکودعا منگی خیروعافیت کے ساتھ اپنے گھر واپس پہنچا دی گئیں۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے دعا اور ان کے اہلخانہ کابیان بھی ریکارڈ کیاگیا۔
دعا نےپولیس کو بتایا کہ انہیں سات روز تک ہاتھ اور پیر میں زنجیر باندھ کر رکھا گیا جبکہ آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی تھی تاہم ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، ملزمان آپس میں اردو زبان میں بات کرتے تھے اور وہ پیشہ ور مجرم لگتے تھے۔
اغوا کاروں نے دعا منگی کے خاندان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا اور بھاری تاوان طلب کیا، دعا کی بہن نے واٹس ایپ کال پر ہی ملزمان کو اپنا گھر اور علاقہ دکھایا اور بتایا کہ وہ مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کے بعد دو کروڑ سے معاملہ 20 لاکھ روپے تک آیاجس کی ادائیگی کے بعد ملزمان کی جانب سےدعا منگی کوچھوڑدیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News