
سپریم کورٹ نےشہبازشریف اورفوادحسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی جبکہ فیصلہ چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے تحریرکیا ہے۔
عدالتی حکم نامہ میں کہاگیا کہ عدالتوں کی جانب سے دیے جانے والے ریمارکس سے مقدمے کی صحت پر اثر نہیں پڑتا، درخواست گزار کے وکیل نے مقدمے پر بحث کی۔
عدالتی فیصلےمیں کہاگیاکہ ہائی کورٹ کی جانب سے کچھ نکات پر توجہ دلائی گئی جو ٹرائل پر اثر انداز ہوسکتے ہیں،درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔
فیصلے میں کہاگیاکہ درخواست گزاردرخواست واپس لینا چاہتے ہیں، درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News