Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کا مہنگائی کے خاتمے تک قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان  

Now Reading:

مسلم لیگ ن کا مہنگائی کے خاتمے تک قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان  
حکومت

مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مہنگائی کے خاتمے اور بجلی کے زائد بل واپس لینے تک قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ  ہاوس کے باہر مسلم لیگ ن کے راہنما احسن اقبال نے لیگی راہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی اجلاس میں حصہ نہ لینے کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ حکومت کے جھوٹے کیسوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔

احسن اقبال  نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں چھوٹے ڈیم اور پانی کے منصوبے بھی بند کر دئیے ہیں، جب تک یہ اسپیکر کے حکم پر عمل نہیں کرتے ہم نے اہوزیشن سے بھی درخواست کی ہے کہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔

مسلم لیگ ن کے راہنما  نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی کردار کشی عمران خان کا ایجنڈا ہے، ہم نے پانچ برس میں لیے گئے قرضے سے ساڑھے بارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کہ دکھائی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال میں اتنا قرضہ لیا ہے جتنا مسلم لیگ ن نے پانچ برس میں لیا ہے

Advertisement

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بتاے کہ اتنے قرضے لے کر ملک کا کیا بگاڑا ہےحکومت نے امپورٹ کو بند کر کاہ کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے پر قابو پانے کا دعوی کیا ہے جبکہ گزشتہ بیس برس میں سب سے زیادہ بیروزگاری  کر دی گئی ہے

ن لیگی رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کی توقیر ختم کر دی ہے، دو دن پہلے آپ سپریم کور ٹ مین کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کر سکے اور آج دو گھنٹے ٹی وی پر بڑکیں مار رہے ہیں

مسلم لیگ ن کے راہنما احسن اقبال  کا مزید کہنا تھا کہ دس برس میں سب سے زیادہ مہنگائی ہو چکی ہے مہنگائی میں تیرہ فیصد جبکہ خوراک کے افراط زر میں سولہ فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بالکل غیر فعال کر دیا ہے لیکن ہم حکومت کے جھوٹے کیسوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر