Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ

Now Reading:

آرمی چیف کا بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ
اسٹرائیک کور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور کے دورہ میں کہا کہ پاک افواج تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ا سٹرائیک کور دورہ میں آرمی چیف نے سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں اورٹرانس فرنٹیئر آپریشنز کا بھی جائزہ لیا جبکہ   پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں  اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے دستے نے بھی  اسٹرائیک کور کی جنگی مشق میں حصہ لیا۔

آرمی چیف نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکاء کے تربیتی معیار کی تعریف کی جبکہ سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی مشقیں دیکھیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہےاورایسی جنگی مشق لڑاکا صلاحیتوں پر اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آرکاٹویٹرصارف کوجواب

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں اور پاک فوج پاکستان کے دفاع و سلامتی کو درپیش ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیئے تیار ہے۔

  اس موقع پر سینئر کور کمانڈرز، آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ، پاک فضائیہ کے سینئر افسران جبکہ رائل سعودی زمینی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن بھی جنگی مشق دیکھنے کے لیئے موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر