Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی اور چینی کمپنیاں پاکستان میں صنعتوں کے قیام کے لئے مواقع تلاش کررہی ہیں: وزیرتوانائی

Now Reading:

یورپی اور چینی کمپنیاں پاکستان میں صنعتوں کے قیام کے لئے مواقع تلاش کررہی ہیں: وزیرتوانائی

وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے توانائی کے شعبے میں حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 وفاقی وزیرعمر ایوب کا کہنا تھا کہ تمام معاملات میں شفافیت برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، شفافیت کے فروغ سے رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا ہو ا ہے، وفاقی وزیر نے کورین کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی اور عملی اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

 عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ  کوریا کی مختلف کمپنیوں نے پاکستان کے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کو ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت ایک دوسرے کے تجربے اور مہارتوں سے سیکھنے پر زور دیا ہے ۔

 وفاقی وزیر نے متبادل توانائی کے بارے کورین سفیر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 2030ء تک ساٹھ فیصد سے زیادہ بجلی ان وسائل سے بنائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کئی یوروپین ممالک، چین اور دیگر ممالک پاکستان میں سولر پینل، ونڈ ٹربائن بنانے کی فیکٹریاں پاکستان میں لگانے کیلئے کام کر رہی ہیں ، کورین کمپنیاں بھی پاکستان میں یہ فیکٹریاں لگا سکتی ہیں کیونکہ مستقبل میں نہ صرف پاکستان بلکہ وسطی ایشیائی ملک کر بر آمد کرنے کے بھی خاصے مواقع ہیں۔

Advertisement

 کورین سفیر نے اس موقع پر پاور ڈویژن کے حالیہ اقدامات کو سراہا جن کی وجہ بہت سارے پاور پراجیکٹس مکمل ہوئے، کورین سفیر نے بتایا کہ اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ متعدد کورین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں اور پاکستان کے انرجی سیکٹر کے متعلق تمام معلومات اکھٹا کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے انرجی سیکٹر دنیا کے چوٹی کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے  تمام سرمایہ کاروں کو یکساں کاروباری سہولیات دینے کا اعادہ کیا۔ تمام اداروں کو خصوصی ہدایات دیں گئیں ہیں کہ ہر طرح کا تعاون ایک چھت کے نیچے فراہم کیا جائے۔

 وزیر توانائی وفاقی وزیر نے کورین کمپنیوں کا گل پور اور آٹھ مقام میں ہائیڈرو پراجیکٹس لگانے کو سراہا،  وفاقی وزیر نے کورین کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی اور عملی اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر