Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایپ لانچ کر دی

Now Reading:

وزیراعظم نے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایپ لانچ کر دی
ایپ

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایپ لانچ کر دی ہے جس کے ذریعے ہر کوئی ایپ کے ذریعے کرپشن  کیخلاف جدوجہد میں حصہ لے سکتاہے جبکہ کسی بھی ادارے یا شخص کے خلاف اپنی شکایت بھی درج کرواسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب  کرتے ہو ئے کہا کہ انسداد بدعنوانی سے متعلق ایپ لانچ کرکے خوشی ہوئی اور اب ہم ماڈرن پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ  محکمہ اینٹی کرپشن کے اقدامات بہترین ہیں،وزیراعلیٰ جو اقدامات کریں اس سےعوام کو آگاہ کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن پر اعلیٰ حکام کو جیل میں ڈالا گیا تو عوام کو بھی پتا چلا، اب جدید دور ہے معمولی سی کرپشن کا بھی پتا چل جاتا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے اب کچھ نہیں چھپتا سب پتا چل جاتا ہے، وہ دور گزر گیا جب کرپشن ہوتی تھی اور پتا نہیں چلتا تھا۔

Advertisement

ہمیشہ اپنےدل کی سنو،جنون صرف دل میں ہوتا ہے، وزیراعظم

اپنے بیان میں عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپٹ معاشرے میں ترقی نہیں آسکتی اور نہ کبھی سرمایہ کاری آتی ہے، جس قوم میں کرپشن نہیں ہے وہ ترقی میں بھی اوپر ہے۔

 وزیراعظم  نے کہا  کہ چین نے کرپشن کے خلاف بڑی مہم چلائی، سوئٹزرلینڈ میں وسائل نہیں لیکن ترقی میں آگے ہے، بیروت میں لوگ کرپشن کےخلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، چلی اورعراق میں بھی عوام کرپشن کے خلاف سڑکوں پر ہیں لیکن یہاں پر قومی دولت لوٹنے والوں پر پھول نچھاور کیے جاتے ہیں۔

 عمران خان  نے یہ بھی کہا  کہ خوشحال معاشرے میں سب سے زیادہ انسداد کرپشن پر توجہ دی جاتی ہے کیوں کہ کرپشن کی رقم عوام پرخرچ ہونے کے بجائے لوگوں کی جیبوں میں چلی جاتی ہے، جو رقم تعلیم پر خرچ کرنی تھی وہ باہر ملکوں میں بڑے بڑے محلات پر لگائی گئی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد میں پوری قوم کوشامل ہونا پڑے گا جب کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں لیکن اوورسیزپاکستانی کہتے ہیں کرپشن ہے ہم پاکستان میں انویسٹمنٹ نہیں کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر