نیب اور ملکی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب اور ملکی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حالیہ آرڈیننس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت بھی صدر زرداری کی معیشت اور نیب ساتھ نہ چلنے کی بات سے متفق ہے۔
Latest NAB ordinance is proof even government agrees with President Zardari, NAB & our economy can’t run together. Instead of clearly biased efforts the government should work with opposition. do your job & legislate. #AbolishNAB, strengthen anti-corruption laws & end this farce.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 29, 2019
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کو ساتھ نہ ملا کر قوانین میں ترمیم واضح طور پر حکومت کی متعصبانہ ہے، حکومت کو واضح طور پر متعصبانہ کوششوں کے بجائے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حکومت قوانین کو مکمل ختم کرکے انسداد بدعنوانی کے قوانین کو مضبوط کرے اور نیب کا یہ ڈھونگ ختم کیا جائے۔
نیب آرڈیننس لانے کا مقصد این آر او دینا نہیں
یاد رہے اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس لانے کا مقصد کرپشن پر پردہ ڈالنا یا این آر او دینا نہیں، نیت پر شک نہ کیا جائے، نیب قوانین پر نظرثانی ن لیگ کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بغیر مطالعہ تنقید ہمارے ہاں روش بن گئی ہے، اپوزیشن کہہ رہی ہے معیشت کا پہیہ نہیں چل رہا، دوسری طرف اپوزیشن معاشی معاملات میں رکاوٹ ڈالتی ہے، معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات پر تنقید کی جاتی ہے، کسی کو رعایت یا این آراو دینا ہمارا مقصد نہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ نیب قانون پر نظرثانی پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا مطالبہ تھا، کراچی شہر ملک کی انڈسٹریل حب ہے، وہاں گیس بحران سے پروڈکشن میں کمی ہو گی، وفاقی حکومت نہیں چاہے گی کہ پرڈوکشن بند ہو، وفاقی حکومت سندھ کیساتھ پورا پورا تعاون کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News