
پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ہاتھ کرپشن اور لوٹ مار سے رنگے ہوئے ہیں کیونکہ انھوں نے ایک دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ان کی حالت قابل رحم ہے۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ ملک میں منی لانڈنگ اور کرپشن کی بنیاد شریف برادران نے رکھی، شہباز شریف کے دور حکومت میں کرپشن، منی لانڈڈنگ اور لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔
اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازچوہدری نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف بہادر بنیں اور ملک سے مفرور بیٹے سلمان شہباز اور داما علی عمران کو ضرور ساتھ لائیں۔
اعجازچوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر بھڑکیں مارنے سے جان نہیں چھوٹے کی لوٹ ما رکا حساب دینا پڑے گا۔
اعجازچوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم شریف برادران کی سیاہ کرتوتوں سے باخوبی واقف ہے، شہباز شریف اداکاری اور ڈرامے بازی کر کے قوم کو بے و قوف نہیں بنا سکتے۔
پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف،نوازشریف پر رحم کریں اور ان کا علاج شروع کروائیں، قوم جاننا چاہتی ہے کہ نواز شریف کے کس پوشیدہ مرض کا علاج کروایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ کی وجہ سے میرے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عدالت نے سوال کیا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ آشیانہ کیس کے لیے انکوائری بنائی، آشیانہ کا کیس اینٹی کرپشن کو بھجوایا کیا یہ درست ہے یا غلط ہے، عدالت نے مزید چھبتے سوالات کیے، ہماری نیک نیتی کی دہائی عدالت عظمیٰ میں سنائی دی گئی۔
شہباز شریف نے مزید کہا تھا کہ کشمیر کے معاملے پرحکومت نے مفاد کے بیج بوئے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر پوری دنیا خاموش ہے لیکن مہذب دنیا کا ضمیر جگانے کا وقت آچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News