اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب کیا جائے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا ،جس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسٹیل ملز کی بحالی میں مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، وزیراعظم نے وزراء کواہم ٹاسک دے دیا
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے چیف برائے فوڈ سیکیورٹی نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت کا شعبہ حکومتی سرپرستی کا متقاضی ہے، زرعی شعبے کے فروغ کے لیے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرکا قیام ضروری ہے۔
بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ بیج کی جدید اقسام، کیمیکلز، فرٹیلائزرز، کیڑے مار دوائیں، مالی وسائل کی دستیابی ضروری ہے، بنگلادیش، نیپال، پاکستان میں زرعی انفرااسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا حکومتی ترجیح ہے، کسانوں کو ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی آبادی کا بڑاحصہ زرعی شعبے سے منسلک ہے، زرعی اجناس کی پیداوار کے بارےمیں جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کپاس، چاول، گندم و دیگر فصلوں میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت فشریز، فارمنگ وغیرہ جیسے شعبوں پر بھی توجہ دے رہی ہے، ماضی میں ایسے شعبے یکسر نظرانداز کیے جاتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News