Advertisement
Advertisement
Advertisement

راناثناء اللہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

Now Reading:

راناثناء اللہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
راناثناء

لاہورہائیکورٹ نےمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے جاری کیا ہےجوکہ9 صحفات پر مشتمل ہے۔

عدالتی تحریری فیصلےمیں لکھا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے شریک ملزم کی ٹرائل کورٹ میں ضمانت ہو چکی ہے، استغاثہ نے شریک ملزموں کی ضمانت منظوری کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا۔

فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا لیکن ان کا جسمانی ریمانڈ ہی نہیں لیا گیا،ملزم کی 10، 10 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔

انسداد منشیات کورٹ لاہور میں مچلکے جمع ہوگئےجس کے بعدرانا ثناء اللہ کی رہائی کا روبکار جاری ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ دو روز قبل لاہورہائیکورٹ کی جانب سےمنشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کی جانب سےایک بار پھر دعویٰ کیاگیا کہ انہوں نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور رانا ثناء اللہ کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

شہریار آفریدی کا مزیدکہنا تھا کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر