وزیر اعظم نے وفاقی وزیر شہزاد اکبر کو وفاقی وزیر برائے امور داخلہ بھی مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شہزاد اکبر کی از سر نو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال اگست میں شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب بھی مقرر کیا تھا۔
وزیراعـظم عمران خان سے جب نئے ڈی جی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) واجد ضیا نے ملاقات کی تو اس دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔
ایف آئی اے کے نئے ڈی جی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاتفریق احتساب حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
