Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل این جی کیس: مفتاح اسماعیل کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع

Now Reading:

ایل این جی کیس: مفتاح اسماعیل کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع
ایل این جی

ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کی ضمانت کے لئے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے مفتاح اسماعیل کے وکیل نے احتساب عدالت  میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظوری کا مختصر حکم جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 دسمبر کو مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کی تھی، ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میں زیر حراست لیگی رہنما کی درخواست ضمانت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین سوئی سدرن کمپنی زہیر صدیقی گواہ ہیں انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، سیکریٹری پیٹرولیم ایل این جی کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔

عدالت کا مفتاح اسماعیل کو ضمانت پر رہا کر نے کا حکم  

Advertisement

واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ مفتاح اسماعیل کو پابند کرتے ہیں کہ رہائی کے بعد روزانہ تفتیشی کو فون کریں گے بعد ازاں عدالت نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عبا سی کو جولائی 2019 اور مفتاح اسماعیل کو 7 اگست کو گرفتار کیا تھا، ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ایل این جی ٹھیکہ کیس میں شریک ملزم تھے جبکہ اس کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو  11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا سابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر