Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2020 عوام کا سال ہے، وزیراعظم  

Now Reading:

سال 2020 عوام کا سال ہے، وزیراعظم  
2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال 2020 عوام کا سال ہے جبکہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک میسر آئیں اور عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری واقع ہو۔

تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان سے قائدایوان سینیٹ شبلی فراز کی قیادت میں  حکومتی واتحادی سینیٹرز کی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم نے سینیٹرز کے مسائل کے حل کرنے کیلئے گائیڈ لائنز جاری کیں۔

ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال، سال2019میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی جبکہ آنے والے سال میں عوامی مسائل سے متعلقہ قانون سازی پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر  وزیراعظم عمران خان نے ایوان بالاء کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور   سینٹرز نے معیشت کے استحکام کے لئے حکومتی کاوشوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ سینیٹرز نے احساس پروگرام، پناہ گاہوں کی تعمیر، لنگر خانوں جیسے متعدد اقدامات کو بھی سراہا۔

عمران خان 2020 میں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے؟ ماہرعلم نجوم کی بڑی پیشگوئی

Advertisement

وزیراعظم نے کہا آئندہ سال عوامی مفادات اور عوام سے متعلق مسائل کے حل کو اجاگر کرنے کے لیے قانون سازی پر بھرپور توجہ دی جائےکیونکہ  ہم نئے سال میں حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے۔

عمران خان  نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود ہےاور مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملا ہے۔

وزیراعظم کا  کہنا تھا کہ  حکومتی کوششوں کے نتیجے میں اقتصادی اعشاریوں میں آنے والی بہتری کا اعتراف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا جبکہ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

عمران خان  کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کیا ہے اور کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے اور کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رہے گی جبکہ نیا سال ملکی ترقی و اقتصادی استحکام کا سال ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر