سینئر وزیر عاطف خان سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات

سینئر وزیر عاطف خان سےسول سیکرٹریٹ پشاور میں اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹا کارو کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے سمیت دو طرفہ تعلقات اور ضم شدہ آضلاع میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اٹلی کے سفیر نے محکمہ ارکیالوجی کو ترقی دینے کے لئے ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد آسان شرائط پر قرضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب 20 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ارکیالوجیکل لیبارٹریز قائم کرنے کے علاوہ ارکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ کیاجائیگا
اٹلی سفیر نے صوبے میں ارکیالوجیکل سپیشل پولیس کی تربیت کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ارکیالوجیکل سپیشل پولیس کو اٹلی کے پولیس باقاعدہ تربیت دینگے۔
اٹلی سفیر سٹیفانو پونٹا کارو نے کہا کہ سپیشل ارکیالوجیکل پولیس صوبے میں نوادرات کی سمگلنگ کی روک تھام میں مدد فراہم کریگی۔
اٹلی کے سفیر نے صوبے میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے بھی فنڈز دینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹا کارو نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ آضلاع کی ترقی کے لئے مختلف سیکٹر کی نشاندہی کریں اور سینئر وزیر عاطف خان کا محکمہ ارکیالوجی اور ضم شدہ آضلاع میں سرمایہ کاری کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
اس موقع پر سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں حالات اب سازگار ہے امن امان کی صورتحال تسلی بخش ہے جبکہ موجودہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔
عاطف خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ضم شدہ اضلاع میں کافی تعداد میں ارکیالوجیکل سائٹس بھی موجود ہے جیسے محفوظ کیا جارہا ہے۔
سینئر وزیر عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں موجود ارکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے پر ایک ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News