Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی کرپشن کی وجہ سےدفن ہوگئی ہے،فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

پیپلزپارٹی کرپشن کی وجہ سےدفن ہوگئی ہے،فردوس عاشق اعوان
مہنگائی میں کمی

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ بلاول کارشتہ کرپشن سےابھی تک قائم ہے ملک کی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کی گئی اور  کرپشن کی وجہ سے ہی پیپلزپارٹی آج دفن ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کرپشن سے رشتہ نہیں توڑا، کرپشن سے رشتہ توڑ کر عوام سے رشتہ جوڑ لیں،اگر آپ عوام سے رشتہ جوڑ لیتے تو سندھ کے چند اضلاع تک محدود نہ ہوتے۔

عاشق اعوان نے کہا کہ دوسروں کوکٹھ پتلی کہنےوالوں کی پوری جماعت کٹھ پتلی ہے، سندھ کا وزیراعلیٰ بھی کٹھ پتلی ہے، نابالغ سیاستدان کواپنی جماعت میں کٹھ پتلیاں نظرنہیں آتیں۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نابالغ سیاستدان نے کوئٹہ میں بھٹو کا نظریہ پیش کیا لیکن اگر بھٹو کا نظریہ زندہ ہوتا تو دولت کے پجاری اور عوام کو گدھ کی طرح نوچنے والے اس طرح بے چین نظر نہ آتے ۔

2019-20 کے گھریلو صارفین کے لئے 30 ارب کی سبسڈی رکھی گئی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بناناتحریک انصاف کامنشورہے اختیارات کونچلی سطح پرمنتقل کرناوزیراعظم عمران خان کامشن ہے مگر اقتدار سے دور رہنے والے پریشان ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا  یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے10 سال ملک کو ادھار پرچلایا، مہنگائی کے ذمےدار ماضی کے حکمران ہیں مجھےاحساس ہےمہنگائی سےعام شہری مشکلات کاشکارہے تاہم وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سےنجات دلائیں گے،

فردوس  عاشق اعوان  کا کہنا تھا کہ ایک خاندان بیماری کی وجہ سےملک سےچلاگیا، ایک بیمار باہر گیا تو دوسرا سہولت کار بھی باہر گیا، کیاآپ نےکبھی سنا ہے بیمار کےساتھ سہولت کاربھی جائےگا،سہولت کارکاقومی اسمبلی کاچیمبربھی خالی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس  عاشق اعوان   کا مزید   کہنا تھا کہ شہبازشریف نےقوم کاپیسہ لوٹ کربچوں کےنام پرمحل بنائے، شہبازشریف نےدھیلےکی نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے ملک کونسل درنسل لوٹنےوالے اقتدارسے باہر ہوکر پریشان ہیں، پاکستان کاقانون آپ کوبلارہاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر