Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباداب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے، شہبازشریف

Now Reading:

اسلام آباداب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے، شہبازشریف
کشمیری خواتین

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آئے پارٹی رہنماؤں نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی، آج کے اجلاس میں اہم ملکی ایشوز پر بات ہوئی

تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ لندن میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس کے بعد ایون فیلڈ کے باہر شہباز شریف نے میڈیا بریفنگ دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعدنان نے آج میاں نوازشریف کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے بریف کیا ہے کیا ہے ، پی ای ٹی رپورٹ کی روشنی میں ان کی بیماری کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارے اجلاس میں پاکستان کے موجودہ اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔ انھوں نے کہا میں نے وزیراعظم کو خط لکھا اور تین نام بھیجے،وزیراعظم نے بھی جواب دیا اور اپنے تین نام بھیجے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے کوشش ہوگی کہ خلوص کے ساتھ ان سے گفتگو کریں اورسب سے اچھی شخصیات کی بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں، کیونکہ ماضی قریب کا جو تجربہ عمران خان کے ساتھ کام کا ہے وہ مایوس کن ہے۔

Advertisement

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں باتیں چل رہی ہیں کہ دو ہزار بیس میں الیکشن ہوں گے اور آپ وزیراعظم بنیں گے اس پر آپ کیا کہیں گے؟۔

Advertisement

سوال کے جواب میں شہباز شریف نے جواب دیا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں بہت ساری چیزیں چلتی ہیں ان کی بات نہ کریں،اسلام آباد تو اب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔

اس سے قبل لندن میں ن لیگ کے اجلاس کے بعد خواجہ آصف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کے مسائل سے شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے اور ہم نے میاں شہباز شریف سے رہنمائی بھی لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان جاکر آئندہ لائحہ عمل وضع کریں گے لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ نئے انتخابات سے قبل ان ہاؤس تبدیلی آئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مین ایشو چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی ہے اور تفیصیلی فیصلہ آنے تک آرمی چیف کے مدت ملازمت پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف موضوعات پر مشاورت بھی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر