Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد

Now Reading:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد
ڈی جی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سٹیڈیم پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور پاک سری لنکا  ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچے  تو شائقین کرکٹ میں گھل مل گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میجر  جنرل آصف غفور ایک گھنٹے تک انکلوژر میں موجود رہے اور وہاں موجود شائقین اور نوجوان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

اس موقع پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل آصف غفور کا نعروں سے استقبال کیا جبکہ شہریوں کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل جاری ہے جسے دیکھنے کے لئے طالبعلموں سمیت بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں ۔

قرآن کے محافظ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کا سلام

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے شدید متاثر رہا تاہم سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی جس کے بعد پاکستان نے آج آخری روز کے کھیل میں بیٹنگ کا آغاز کیا ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں پانچویں اور آخری دن کے کھیل کا آغاز 2 دن کی بارش کے وقفے کے بعد ہوا، جس میں سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم اور شاہین شاہ دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھی 68 اوور کرائے گئے جس کے بعد کم روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا جبکہ دوسرے دن بھی بادلوں کی آنکھ مچولی کے سبب ایک سیشن کا بھی کھیل پورا نہیں ہوسکا اور پورے دن میں 18 اعشاریہ 2 اوور کرائے گئےجبکہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کا مکمل کھیل بارش کی نذر ہوا۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز پر اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کھیل کے پہلے سیشن میں ہی سری لنکا نے ڈی سلوا کی سینچری مکمل ہوجانے کے بعد اپنی اننگز 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر