Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی عاطف خان سے ملاقات  

عاطف خان

وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ضم شدہ اضلاع سمیت محکمہ سیاحت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ سینئر وزیر عاطف خان نے وزیراعظم کو نیشنل گیمز اور محکمہ سیاحت میں کی گئی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ملاقات میں سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان  کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے صوبے کے  کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ کا پروگرام شروع کیا گیا ہے،جس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار، سلور کو 15 ہزار اور براونز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 10 ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جارہا ہے۔

عاطف خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے 100 کوچز بھرتی کئے جارہے ہیں جبکہ ضم شدہ قبائلی آضلاع میں تقریبا دس ارب روپے کے مختلف کھیلوں کی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

Advertisement

سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے مزید کہا کہ صوبے میں 4 نئے سیاحتی زونز بنانے سمیت مذہبی سیاحت کے فروغ پر کام جاری ہے اور بدھ مت کے مذہبی پیشوا مختلف ممالک سے صوبے کا رخ کررہے ہیں  اور اپنے مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزیرعاطف خان کونیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کھیل اور سیاحت کے ذریعے ملک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے جبکہ دونوں شعبوں کے ذریعے بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے اس لئے سیاحت کے فروغ کے لئے وفاقی سطح پر تمام رکاوٹیں دور کی جائیگی۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں زیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں حالیہ انتظامی تبدیلیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ پنجاب میں گورننس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں زبردست ٹیم ہے اب ایکشن کی طرف آئیں،پنجاب کی تمام بیوروکریسی اورعوامی نمائندےمل کرکام کرنےپرتوجہ د یں۔

وزیراعظم عمراخان نے پنجاب میں گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست احساس کا نام ہے جبکہ معاشرے کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھانا ہے اس لئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version