چین کے عوام پاکستان کے حقیقی دوست ہیں، احسن اقبال

سابق وزیر داخلہ اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ چین کے عوام اور قیادت پاکستان کے حقیقی دوست ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کی قائم مقام سفیر مس پنگ چنشوئی نے سابق وزیر داخلہ اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میں پاک چین دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
اپنے بیان میں رہنماء مسلم لیگ ن احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک کے توانائی اور انفراسٹکچر منصوبے پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہےاور سی پیک کے صنعتی زونز پاکستان میں صنعتی ترقی کا زینہ ثابت ہونگے۔
اس موقع پر چین کی قائم مقام سفیر مس پنگ چنشوئی نے سابق وزیر داخلہ اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کی سی پیک کے لئے خدمات کو سراہا۔
واضح رہے اس سے قبل اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی شہباز شریف کو وراثت میں ملی، جو ڈکلیئر بھی ہے اسلئے ہم شہبازشریف کے خلاف من گھڑت کہانی اور کاروائی کی مزمت کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے جن جائیدادوں کو ڈکلیئر کیا ہوا ہے، انہیں سیل کرنا زیادتی ہے، ہمیں حکومت کی نیت پر انہیں شک ہے، حکومت آرمی چیف کے نوٹس کے ساتھ کھیل رہی ہے، وہ سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کے ساتھ تدبر کا رویہ اپناتی۔
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے مزید کہا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں میرٹ پر آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ آرمی چیف ایکسٹینشن پر اپوزیشن جماعتوں کے مشورے اور حکومتی رویے دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News