Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارکین پارلیمان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں، عارف علوی

Now Reading:

ارکین پارلیمان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں، عارف علوی
جلد کورونا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ارکین پارلیمان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق  یوم انسانی حقوق و حقوق اطفال کے حوالے سے ایک اہم تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پیلٹ گنز کے ذریعے بچوں کو نابینا کررہی ہیں اور بچوں کا جسمانی، جنسی اور معاشی استحصال انتہائی تکلیف دہ ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد میں مسائل ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ والدین بچوں میں اعتماد پیدا کریں تاکہ وہ انہیں اپنے تمام مسائل سے آگاہ کریں۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے کمیونٹی کی سطح پر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ایک محفوظ اور مستحکم ملک ہے، عارف علوی

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا  یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حالت زار دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے، ایک ہزار افراد شہید ہوئے ہیں۔ مائیں بیوہ اور بچے یتیم ہوئے ہیں، ان مظالم کو بھی اجاگر کرنا انسانی فریضہ ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان پر تشدد کی روک تھام کے لئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

 واضح رہے کہ صدر مملکت نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام میں ہراسگی کا شکار بننے والے بچوں کرنے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

عارف علوی نے کہا تھا کہ نجی ٹی وی چینل اپنے شو میں ہراسگی کا شکار بچوں کو بلا کر پروگرام کرتے ہیں جو کہ انتہائی نا مناسب ہے، کیونکہ یہ بچے  پہلے ہی ذہنی اور جسمانی طور پر سہمے ہوئے  ہوتے ہیں ، اُن کو شو کے لیے بلایا جانا مناسب نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر