
کمشنر کراچی نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں ساحل سمند پر سال نو کا جشن منانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور نہ ہی ساحل سمند پر جانے والوں کو نہ روکا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اکتیس دسمبر کی رات کے حوالے سے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ اسلحے کی نمائش، ڈبل سوار، ون وہیلنگ پر پابندی ہوگی۔
کسی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےاسپتالوں اور فائربریگیڈکو الرٹ کردیا گیا جبکہ دفعہ144نافذکرنےکافیصلہ بھی کیا گیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو سفارش کی جائے گی۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ ساحل پرجشن منانے پرکوئی پابندی نہیں ہوگی، پولیس سی ویو جانے والے شہریوں کو کسی صورت نہ روکے۔ کمشنر کراچی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مہذب انداز سے سال نو کا جشن منائیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نیو ایئر پر کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ سے بھی گریز کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News