Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران فاروق قتل کیس: سب سےبڑی پیشرفت سامنےآگئی

Now Reading:

عمران فاروق قتل کیس: سب سےبڑی پیشرفت سامنےآگئی
فاروق

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنےآگئی، برطانوی پولیس کی جانب سے انتہائی اہم شواہد عدالت میں پیش کر دیے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق برطانوی پولیس کی جانب سے عدالت میں آلہ قتل اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کردی گئی۔

برطانوی پولیس نےدونوں شواہد کے ساتھ کرائم سین کی ڈائیا گرام اور نقشہ بھی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

اسلام آبادمیں انسداددہشتگردی کی عدالت جج شاہ رخ ارجمند نےعمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی جس میں واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن اور معظم عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران فاروق کیس کے برطانیہ میں چیف انویسٹیگیشن آفیسر نے ریکارڈ پیش کیا۔

Advertisement

چیف انویسٹیگیشن افسر سٹیورڈ گرین وے نے عدالت کو بتایا کہ عمران فاروق کیس کی تفتیش کا نام ’آپریشن ہیسٹار‘ رکھا گیا ہے۔

عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزم محسن علی کا تعلیمی اور کالج حاضری کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔

محسن علی کی برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات اور ای میلز بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت نے اہم شواہد پاکستان کے حوالے کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 26 دستاویزات اور کچھ تصویری شواہد فراہم کیے گئے تھے۔

پاکستان کے حوالے کیے گئے کاغذات میں ڈاکٹرعمران فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شامل تھے۔

برطانوی شواہد میں فرانزک رپورٹ، اہم ترین گواہوں کے بیانات اور فنگر پرنٹس رپورٹس تیار کرنے والے ماہرین کے بیان بھی شامل تھے۔

مذکورہ کیس میں عدالت عالیہ کے حکم پر ٹرائل کورٹ نے کارروائی روک رکھی ہے اور ایف آئی اے کو ثبوت فراہم کرنے کے لیے وقت دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر