حکومت کے خلاف انتشار پیدا کرنے والا بھارت خود اپنے چنگل میں پھنس گیا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا نام احتساب خان ہے کیونکہ وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لا رہا ہے جبکہ عمران کی حکومت کے خلاف انتشار پیدا کرنے والا بھارت خود اپنے چنگل میں پھنس گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے یوم قائد پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف راولپنڈی کو قائداعظم کا یوم پیدائش اور کرسمس منانے پرمبارکباد دیتا ہوں۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ انڈیا کی شہریت بل اور ووٹ کی رجسٹریشن کو چیلنج کیا گیا ہے، سارا ہندوستان کا مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔
شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں مودی نے دہشتگردی کی فضا قائم کی ہوئی ہےجبکہ ہندوستان کسی بھی وقت انتشار پاکستان کی سرحدوں پر پھیر سکتا ہے اسلئے فوج کے ساتھ ہمیں بھی ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے ، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، اپناحق ادا کرے گا۔
شیخ رشید کی سرگودھا آمد پر انڈے سے استقبال
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر پرانی سیاست کر رہے ہیں کل پرسوں جو جلسہ کر رہے ہیں ان کے پاس حرام کا مال ہے، آج مسیحی بھائیوں کے لیے بیس فیصد ٹرین چلائی جو پہلی تاریخ تک چلا رہے ہیں جبکہ 138 ٹرینیں چل رہی ہیں اور اٹھارہ سو کلو میٹر کے ٹریک پر ٹرینیں چلا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ساری عمر بچے رہے ہیں، اس لیے کہتا ہوں بچ کر کھیلو۔
وفاقی وزیر ریلوےنے کہا کہ اس شہر کا نام شرافت کی سیاست ہے، ہم جلسہ کرنے والوں کو ویلکم کرتے ہیں جبکہ آپ راولپنڈی آئیں گے تو میں لاڑکانہ آؤں گا، میں وہاں جلسہ کرنے آرہا ہوں۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ لندن میں تو نواز شریف کی کوئی پلیٹ اوپر نیچے نہیں ہورہیں، جبکہ وہاں پہنچ کر نواز شریف کی پلیٹوں کا اسٹاک ایکس چینج کی طرح اوپر ہی ریٹ آرہا ہے، نیچے نہیں آرہا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے بلکہ آپ کی سیاست گھر جارہی ہے اور مریم نواز پر ساری کا بینہ کا متفقہ فیصلہ تھا کہ انہیں نہ جانے دیا جائے باقی عدالت جو فیصلہ کرے یہ اس کی صوابدید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News