Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت سے گورنرسندھ کی ملاقات

Now Reading:

صدر مملکت سے گورنرسندھ کی ملاقات
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی گورنرہاﺅس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں انسداد منشیات کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ انسداد منشیات ،آگاہی مہم ، تعلیمی اداروں سے خاتمہ ، نوجوان نسل کومنشیات سے محفوظ رکھنے کے لئے اٹھائے گئے  اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی میں انسداد منشیات کے لئے قائم کردہ سیل کے بارے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس، پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے جاری آگاہی مہم جاری ہے ۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ منشیات کے خاتمےکے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

Advertisement

صدر مملکت نے  ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے مکمل خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ملوث عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لینا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔

منشیات کا استعمال ایک فرد نہیں پورے خاندان کو تباہ کر دیتا ہے، صدر مملکت

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو اس موذی لعنت سے محفوط رکھنے کے لئے تسلسل سے آگاہی مہم چلانا ہوگی  جبکہ والدین بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل صدر مملکت اور گورنرسندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات تلف کرنے کا جائزہ بھی لیا تھا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔

تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ منشیات کی نئی اقسام نوجوان نسل کو تیزی سے اپنے شکنجے میں جکڑ رہی ہیں، والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ جو معاشرے اپنی اخلاقی اقدار کی بنیاد پیسے پر رکھتے ہیں وہ تباہ ہو جاتے ہیں

Advertisement

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کی روک تھام سمیت مختلف معاشرتی مسائل کے حوالے سے مناسب آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر