Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں، وسیم اختر

Now Reading:

کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں، وسیم اختر
میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کسی کے ساتھ بھی بیٹھ سکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو سندھ میں وزارتوں کی پیشکش کے حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا بطور پارٹی لیڈر بلاول کی قدر کرتا ہوں، سارے اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں لہذا مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سندھ حکومت کی بنتی ہے۔

کراچی کے مسئلوں پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کراچی شہر کے مسائل حل کرنے کی ذمہ داری بھی سندھ حکومت کی بنتی ہے، اور اسی کے پاس سارے اختیارات ہیں، اگر وفاقی حکومت کسی منصوبے میں تاخیر کرتی ہے تو سندھ حکومت اس میں پیسہ لگائے۔

میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ بھی کراچی کے مسئلوں کو حل کرنے کے لیے کیا تھا۔

Advertisement

وسیم اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے کبھی بھی وزارتوں پر سیاست نہیں کی ہے۔

کراچی کے مسائل حل نہ ہونے سے تاجر برادری پریشان ہے، وسیم اختر

تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، اس کی جانب سے ذمہ داری نظر نہیں آئی۔

وسیم اختر نے کہا کہ میں بطور پارٹی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی قدر کرتا ہوں، تاہم سندھ حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ ایم کیو ایم کی قیادت کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راچی میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے بلاول کا کہناتھا کہ ایم کیوایم پاکستان کوسندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کرتاہوں،شہرقائد کی عوام جانتی ہے کہ عمران خان نےانہیں دھوکا دیا، کراچی کوجلد مسائل سے نکالا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنےلوگوں کوسہولتیں فراہم کرتےہیں،ہم نے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، اب بھی صوبےکےلوگوں کےلئےصحت،تعلیم اوردیگرمعاملات پر کام کررہےہیں۔

Advertisement

بلاول کاکہناتھا کہ بےنظیراِنکم سپورٹ پروگرام سے8لاکھ لوگوں کونکالنےپرتشویش ہے، حکومت کے اقدامات غریب دشمنی کی مثال ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر