2020 عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سال 2020 پاکستان کی عوام کے لئے بہت اچھا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا گیا اور کابینہ نے تمام عالمی اداروں سے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے مودی کی اقلیتوں کو مٹانے کے لیے قانون سازی کی بھی شدید مذمت کی ہے۔
کابینہ اجلاس کے متعلق بات جیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے سال کے شروع میں ترجیحات طے کی، 2020 میں معیشت کے مستحکم ہونے کے فوائد عام شہریوں تک پہنچ سکیں گے۔
بلاول بھٹو کی اقتدار کی خواہش زبان پرآ ہی گئی
انکا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں اور لنگر خانے پسے ہوئے طبقات کے ساتھ درد اور ہمدردی کا اظہار ہیں اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے غریبوں کے لیے 6 ارب سبسڈی کا پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں جبکہ جنوری میں مالیاتی کارڈ کا اجراح بھی کرنے جا رہے ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی قیادت میں اس سال کا اختتامی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، کابینہ اجلاس میں نئے سال کے لیے ترجیحات طے کی گئی جبکہ 9 نکاتی ایجنڈے پر تفصیل سے غور کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کابینہ کا مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئندہ سال بھی عوام کو حقائق سے باخبر رکھا جائے گا جبکہ موجودہ شرح مہنگائی میں ہر صورت کمی لائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں نیب آرڈیننس پر تفصیلی گفتگو کی گئی، کابینہ اراکین کو نیب آرڈیننس کے خدوخال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور نیب آرڈیننس پر لیگل ٹیم نے کابینہ اراکین کو قانونی پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
