حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانے کا فیصلہ

اپوزیشن دباؤ سے قطع نظر حکومت کی جانب سے ایک اور آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کئیے جس کے بعد ایک نیا قانون نافذ العمل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔
وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019ء لانے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں وفاقی وزارتِ قانون نے وزیرِ اعظم آفس کو سمری بھجوا دی گئی تھی، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آرڈیننس 2019ء صدرِ مملکت کو بھیجا جائے گیا تھا جو آج ہی دستخط کے بعد نافذ کردیا گیا۔
نیب آرڈیننس کے مطابق نیب پچاس کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرے گا، محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا، ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی جن کا نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہوں گے جبکہ سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد بھی نہیں کیا جا سکے گا۔
نئے آرڈیننس کے تحت سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بےجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کاروائی ہو سکے گی جبکہ 3 ماہ میں ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوئی تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا اور ٹیکس، اسٹاک ایکس چینج، آئی پی اوز سے متعلق معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا۔
وفاقی حکومت کا نیب آرڈیننس 1999ء میں ترمیم کا فیصلہ
یہ تمام معاملات پرایف بی آر، ایس ای سی پی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز کاروائی کرسکیں گے جبکہ زمین کی قیت کے تعین کے لیے ایف بی آر یا ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طے کردہ ریٹس سے نیب کاروائی کے لیے رہنمائی لے گا۔
قبل ازیں قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تجویز کیا گیا کہ نیب صرف میگا کرپشن مقدمات کی تحقیقات کرے۔
ملزم کو نیب کی تحویل میں نہ دیا جائے، پلی بارگین کرنے والے کو جیل کی سزا نہیں ہونی چاہیے اور اسے الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔ سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل میں مزید تجویز کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو گرفتاری اور احتساب عدالت کو ضمانت کا اختیار نہیں، ملزم کو نیب کی تحویل میں بھی نہ دیا جائ, سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے نیب ترمیمی بل منظورکرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News