
رکن پنجاب الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے۔
الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا 5 سالہ مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔
کمیشن کے ممبر بلوچستان اور سندھ بھی تاحال تعینات نہیں ہو سکے، صرف دو ارکان کی موجودگی میں الیکشن کمیشن غیر فعال ہو گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن میں گزرے اپنے آخری روز افسران اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے قومی ووٹرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بطور ادارہ مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News