Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان سرحد پر دھماکہ ،ایک جوان شہید ، 4 زخمی

Now Reading:

پاک افغان سرحد پر دھماکہ ،ایک جوان شہید ، 4 زخمی
پاک افغان سرحد

پاک افغان سرحد پر لنڈی کوتل کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دھماکا پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کے دوران ہوا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوان کی شناخت لانس نائیک تقدیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پاک افغان بارڈر ، ایف سی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل بھی باک افغان  بارڈر کے قریب نارتھ وسٹرین ڈسٹرکٹ میں دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی چوکی پر حملے کے نتیجے میں ایف سی کے پی کے لانس نائک محمد عمران  شہید اور 2  ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس اکتوبر کے مہینے میں پاک افغان بارڈر پر افغان اور پاکستان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے میں 6 جوان زخمی جبکہ خاتون سمیت 2 شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

کنڑ صوبے کی نری ڈسٹرکٹ سے افغان سیکیورٹی فورسز نے چترال کے سرحدی گائوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر