Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے جھوٹے بے بنیاد مقدمے میں جیل رکھا گیا، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

مجھے جھوٹے بے بنیاد مقدمے میں جیل رکھا گیا، رانا ثناءاللہ
رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اللہ کو جان دینی ہے کہنے والے جھوٹ بولتے ہیں ، مجھے جھوٹے بے بنیاد مقدمے میں چھ ماہ تک جیل رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے  لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان ، ساتھیوں جبکہ میڈیا کا  بھی شکرگذار ہوں جنہوں نے حق میں آواز بلند کی۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی2019 کو اپنے گھر سے روانہ ہوا، راوی ٹول پلازہ کراس کیا تو میرے گارڈ کو گاڑیوں سے زبردستی اتارا گیا، مجھے تھانے لے جایا گیا پوری رات وہاں رکھا گیا۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری رات کسی تفتیشی افسر نے کوئی بات نہیں کی، میرے پوچھنے پر کہا گیا کہ میرے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے اور اس کی فوٹیج بھی موجود ہیں۔

راناثناء اللہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

Advertisement

  رانا ثناءاللہ نے کہا   کہ پچیس سال میں کبھی ہیروں فروش کی سفارش نہیں کی، اللہ کے کلام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کبھی نشہ نہیں کیا اگر کیا ہوتو اللہ کا قہر ہو جبکہ جن لوگوں نے مقدمہ بنایا ان پر بھی  اللہ کا غضب نازل ہو ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ  نے مزید کہا کہ مجھے سیاست سے پیچھے ہٹانے کے لیے یہ سب کیاگیا ، میں آج بھی جماعت مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں اور میں یہی عمل اسمبلی روضہ رسول پر دہرائوں گا، یہ سلیکٹڈ کٹھ پتلیاں ہیں اور ان کے خلاف  جدوجہد جاری رہے گی۔

 یاد رہے اس سے قبل سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا ۔

رانا ثنااللہ کی جانب سے دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا تھا جبکہ انسداد منشیات کورٹ لاہور میں مچلکے جمع ہونے کے بعد ان کی رہائی کا امکان تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر