
انسداد دہشت گردی عدالت میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے حافظ سعید پر دوسرے مقدمے میں بھی فرد جرم عائد کر دی ۔
امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید پر گوجرانوالہ سی ٹی ڈی مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ نمبر 32/19 پر سماعت کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی۔ فرد جرم عائد کرنے کے بعد پراسیکیوشن کے گواہوں کو کل طلب کر لیا گیا۔
عدالت نے حافظ سعید کےخلاف مقدمہ نمبر 30/19 میں ایک گواہ کا بیان بھی قلمبند کر لیا ہے۔ حافظ محمد سعید کیخلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عدالت نے کیس کے گواہان کو شہادتوں کے لیے طلب بھی کر لیا، حافظ سعید کے خلاف لاہور اور گوجرانوالہ سی ٹی ڈی نے مقدمات درج کر رکھے ہیں
خیال رہے کہ سی ٹی ڈی لاہور کے درج مقدمے میں حافظ سعید پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ حافظ سعید پر غیر ملکی فنڈنگ سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل رواں برس محکمہ انسداددہشت گردی(سی ٹی ڈی) پنجاب نےکالعدم جماعت کےسربراہ حافظ سعیدکوگرفتارکیا تھا۔ جنہیں بعد ازاں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے پانچ شہروں میں مقدمات درج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ الانفال ٹرسٹ، دعوت الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ وغیرہ جیسی فلاحی تنظیموں اور ٹرسٹ سے اکٹھا ہونے والی رقم اور فنڈز کو جماعت الدعوۃ نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News