
کراچی شہر کے بیشتر علاقے اسٹریٹ کرمنل کی آماجگاہ بن گۓ، شہر کے تمام ڈسٹرکٹس میں دن دہاڑے لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گٸیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام ڈسٹرکٹس میں دن دہاڑے لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گٸیں، اولڈ رضویہ اور نارتھ کراچی میں ہونے والی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بول نیوز کو موصول ہوئی ہے۔
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل میں راہگیر خواتین 3 لٹیروں کا نشانہ بنیں جبکہ مسلح ملزمان دن کے اجالے میں خواتین سے لوٹ مار کر کے باأسانی فرار ہوگئے۔
اولڈ رضویہ میں بھی نوجوان کا تعاقب کرتے اسٹریٹ کرمنلز جیبوں کا صفایا کر گئے جبکہ ملزم بے خوف ہو کر نوجوان کی تلاشی لیتے رہے۔
نارتھ کراچی میں راہگیر خواتین سے موبائل فونز اور ہینڈ بیگ چھین کر ملزمان فرار ہوئے۔
یاد رہے کہ آٸی جی سندھ پولیس نے ایک سال قبل عہدے کا چارج سمبھالنے کے بعد سب سے پہلے اسٹریٹ کراٸمز پر قابو پانے کا دعوٰی کیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آٸی جی سندھ پولیس صوبائی دارلحکومت میں بڑھتے جراٸم کے واقعات سے لاتعلق ہوکر ہرویک اینڈ پر صوبے سے باہر گھومنے پھرنے کیلۓ نکل پڑتے ہیں۔
آٸی جی سندھ پولیس نے بڑھتے اسٹریٹ کراٸمز کے واقعات پر پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
زراٸع سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کم وبیش دو درجن سے زاٸد شہری اسٹریٹ کراٸمز کا نشانہ بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ شہرقائدمیں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ تاحال التوا کا شکار ہیں، پچھلے کئی برسوں سے سیف سٹی پروجیکٹ جلد شروع کرنے کے دعوے تو بہت کیے گئے مگر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
اگر سیف سٹی پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائے تو نہ صرف اسٹریٹ کرائم بلکہ دیگر سنگین جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News