Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہورکےپلازہ میں آگ بھڑک اٹھی

Now Reading:

لاہورکےپلازہ میں آگ بھڑک اٹھی
لاہوراردو

  لاہوراردو بازارکے پلازہ میں آگ لگ گئی۔

پولیس ذرائع کاکہناہے کہ لاہوراردو بازار کا ٹرانسفارمرپھٹ گیا جس میں لگی آگ نےقریبی پلازہ کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوئیں اور چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد آتشزدگی پر قابو پالیا گیاہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ پلازہ میں لگنے والی آگ کے سبب ایک شخص جھلس گیا جس کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا۔

Advertisement

ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ پلازہ میں لگنی والی آگ کوبجھا دیاگیا ہے تاہم کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ایم ایم عالم روڈ کے پلازہ میں ایک سال قبل بھی آگ لگنے کا واقعے سامنے آیا تھاجس میں ایک شخص جھلس کرجاں بحق ہوا تھا جبکہ 43 افراد کوریسکیو کرکے بچا لیا گیا تھا۔

آگ لگنے کا واقعہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کےپلازہ کے تہہ خانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیاجس نےبالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ایبٹ آباد میں دوکان میں آگ بھڑک اٹھی

Advertisement

آتشزدگی سے متعدد افرادپلازہ کےاندر پھنس گئے تھے۔ جن میں سے 43 افراد کو بحفاظت نکالا گیا تاہم آگ سے خوفزدہ ہو کر ٹاور سے چھلانگ لگانے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر