Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی پر دبائو ڈالا جارہا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی پر دبائو ڈالا جارہا ہے، بلاول بھٹو
لاک ڈاؤن

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے پمز ہسپتال میں ملاقات کی، اس موقعہ پر بلاول بھٹو زرداری نے بتایا میڈیکل بورڈ نے آج سابق صدر کا طبی معائنہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے گیارہ دسمبر کو عدالتوں سے انصاف ہو گا۔امید ہے آصف زرداری کو وہی طبی سہولیات ملیں گی جو ہر پاکستانی کا حق ہے۔

پیپلز پارٹی تمام تر حکومتی دبائو کا بھرپور مقابلہ کرے گی ۔لیاقت باغ سے سلیکٹڈ حکومت کو للکاریں گے۔طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔عوام کٹھ پتلی تماشے نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔عوام اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا عوام حکومت کی نا اہلیت نہیں دیکھنا چاہتی

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا آپ ویسے ہی سلیکٹڈ ہیں جیسے ماضی میں آتے تھے ۔حکومت جھوٹ بولنا بند کر کے عوامی مسائل حل کرے۔عوام جس طرف نظر دوڑائے مسائل ہی مسائل ہیں ۔حکومت عوام کے مسائل حل کر سکتی نہ ہی کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر ندیم قمر سابق صدر کے ذاتی معالج ہوں گے، وہ دل کے ماہر ڈاکٹر ہیں

Advertisement

سابق صدر کا فیصلہ کورٹ نے کرنا ہے، اگر رہائی ملی تو ہم سابق صدر کو کراچی منتقل کریں گے

سابق صدر اور نوازشریف کے درمیان فرق ہے ، سابق صدر آج بھی جیل میں ہے اور نوازشریف بیل پر تھے تو باہر گئے تھے۔

اس موقع پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سنیئر رہنما حاجی رحمت اللہ بیھن کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم حاجی رحمت اللہ بیھن کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کے لیئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر