دنیامودی کے ایجنڈے پرایکشن لے
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارت منظم ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیر منصفانہ اقدام کے بعد محاصرہ جاری ہے، آسام میں بسنے والے20لاکھ مسلمانوں سے شہریت کے حقوق چھینے جارہے ہیں اور اب متنازع شہریت کا قانون اس بات کی عکاسی ہے۔
India, under Modi, has been moving systematically with its Hindu Supremacist agenda. Starting with illegal annexation & continuing siege of IOJK; then stripping 2 mn Indian Muslim in Assam of citizenship, setting up internment camps; now the passage of Citizenship Amendment Law;
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالا دستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق اور محاصرہ کر رکھا ہے۔ مودی کے ہندو بالا دستی کے ایجنڈے سے جنگ اور خون خرابے کا خطرہ ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلیتیں غیر مسلم ہجوم کا نشانہ بھی بن رہے ہیں، دنیا کو سمجھنا ہوگاکہ نازی جرمنی میں بھی نسل کشی کا ایجنڈا دوسری جنگ عظیم کا سبب بنا، مودی کا بھی ہندو بالا دستی کا ایجنڈا ہے، پاکستان کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ اس سب کا نتیجہ خون خرابہ اور طویل مدت اثرات کی شکل میں ہوگا۔
All this accompanied by mob lynchings of Muslims & other minorities in India. World must realise, as appeasement of the genocidal Supremacist agenda of Nazi Germany eventually led to WWII, Modi's Hindu Supremacist agenda, accompanied by threats to Pak under a nuclear overhang,
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2019
وزیر اعظم عمران خان کاکہناتھا کہ نازی جرمنی کی طرح مودی کے بھارت میں بھی مخالفین کو دبایا جا رہا ہے۔ مودی کے ہندو بالا دستی کے ایجنڈے سے جنگ اور خون خرابے کا خطرہ ہے۔
بھارتی متنازع بل آر ایس ایس ہنددو راشٹریہ کے توسیعی منصوبے کاحصہ ہے
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ دنیا کو مودی کے ایجنڈے پر ایکشن لے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔
will lead to massive bloodshed & far-reaching consequences for the world. As in Nazi Germany, in Modi's India dissent has been marginalised & the world must step in before it is too late, to counter this Hindu Supremacist agenda of Modi's India threatening bloodshed & war.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2019
واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں دو روز قبل شہریت سے متعلق متنازع بل بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ نے پیش کیا تھا جسے منظور کرلیاگیا، بل کے حق میں 293 ووٹ آئے جبکہ 82 اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کردیا۔
مسلم مخالف بل پربھارتی عوام سراپا احتجاج،مودی کےخلاف شدید نعرے بازی
متنازع قانون کے تحت 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی،لیکن مسلمانوں کو نفرت کے بل بوتے اور سازش پر یہاں بھی محروم کردیاگیا۔ بھارتی ترمیمی شہریت بل سے آسام میں رہنے والے لاکھوں بنگالی مسلمان شدید متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
