Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی

Now Reading:

ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی
ملتان

ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 93بجلی چور پکڑلئے۔

ترجمان میپکو نے کہا کہ 98ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر16 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے 2 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملتان میں 11گھریلوصارفین کو6862یونٹس چوری کرنے پر134686روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے۔

ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 15 گھریلوصارفین کو17612یونٹس چوری کرنے پر243822روپے جرمانہ،  وہاڑی میں 9 گھریلواوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو11495یونٹس چوری کرنے پر204222روپے جرمانہ جبکہ بہاولپور میں 3گھریلوصارفین کو3873یونٹس چوری کرنے پر75500 روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 13 گھریلو صارفین کو 11760 یونٹس چوری کرنے پر160257 روپے جرمانہ اوردو مقدمات درج کئے گئے ہے۔

ترجمان میپکو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 8 گھریلوصارفین کو8106 یونٹس چوری کرنے پر119000 روپے جرمانہ اور مظفر گڑھ میں 12گھریلوصارفین کو11033 یونٹس چوری کرنے پر186843 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

Advertisement

ترجمان میپکو کا  کہنا تھا کہ بہاولنگر میں 7 گھریلواورکمرشل صارفین کو 12612یونٹس چوری کرنے پر287050 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلوصارفین کو15083یونٹس چوری کرنے پر282530 روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف  مقدمات  درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ملتان شہر کے 11KVفیڈرز سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی درستگی و تنصیب کے سلسلہ میں 21 اور22دسمبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہرساڑھے باربجے تک بند رہے گی۔

اس بندش سے 11KVاشرف آباد فیڈر متاثرہوگا جبکہ 22دسمبر کو 11KVایئرپورٹ، ہائی کورٹ، نواں شہر اور اولڈ سورج میانی فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک ، 11KVاحمد یار، لعل شاہ، مہدی خان اور شہرجیلانی فیڈرز ،11KVمیران شاہ، الفرید، سرورشہید، چن پیر، ستلج، پاورہاؤس اور عزیز مکی فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، 11KVفریدی، نواں کوٹ، ایم اے بچایا،سٹی اور باغ وبہار فیڈرزسے نو بجے صبح سے تین بجے دو پہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

500KV گدومظفر گڑھ ٹرانسمیشن لائن کی ضروری مرمت کے سلسلہ میں ملتان شہر کے 132KVانڈسٹریل اسٹیٹ، میسکو، قاسم پور، وہاڑی روڈ اور قاسم باغ،مظفرگڑھ، گجرات ساؤتھ، خان گڑھ، ماہڑا خاص، ڈمر والا، جتوئی، علی پور اور خیرپورسادات گرڈاسٹیشنوں سے آٹھ بجے صبح سے چھ بجے شام کے دوران 25سے30میگاواٹ کی اضافی لوڈمینجمنٹ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر