Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انسداد پولیو کا اجلاس

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انسداد پولیو کا اجلاس
پولیو

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں دسمبر سے اپریل تک پنجاب میں انسداد پولیو کی 3 خصوصی مہم چلانے اور مہم کی کامیابی کیلئے منتخب نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس میں ہونیوالے اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا جبکہ  اجلاس کو بتایا گیاکہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مقامی سطح پر موثرمانیٹرنگ ہوگی جبکہ  ڈپٹی کمشنر ہر ضلع میں مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گے اور  انسداد پولیو مہم میں نمایاں شخصیات عملی طورپر حصہ لیں گے ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ مہم کےاہداف کے حصول کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائےگا، زمینی حقائق کے مطابق ڈیٹا مرتب کیا جائے اور پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بھی انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا پابند بنایا جائے۔

Advertisement

چیف سیکرٹری نے  یہ بھی کہا کہ پنجاب میں دوسرے شہروں سے آنے والے خاندانوں کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں۔

 صوبائی سیکرٹری پرائمری وسکینڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا  کہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد حصہ لیں گے۔

صوبائی سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیپٹن(ر)محمد عثمان  نے یہ  بھی کہا کہ  کسی شخص کو بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے نہ پلانے سے انکار کرنے کا اختیار نہیں اور ایک محلے میں خاندان ویکسینیشن سے انکارکریں   تو سارے محلے کے بچے رسک کی زد میں آجاتے ہیں اسلئے ہائی رسک یونین کونسلز پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں صوبائی وزراء مراد راس، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری پنجاب، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ڈبلیو ایچ او، بل گیٹس فانڈیشن، یونیسف، روٹری انٹرنیشنل کے نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر